(2)… اپنے مال کی زکوٰۃ نکال کہ وہ پاک کرنے والی ہے، تجھے پاک کردے گی ۔ (1)
(3)… جس نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردی اس سے مال کا شر دور ہو گیا ۔(2)
(4)…زکوٰۃ اسلام کا پُل ہے۔(3)
زکوٰۃ نہ دینے کے نقصانات
(1)… جو قوم زکوٰۃ نہ دے گی اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے قحط میں مبتلا فرمائے گا۔(4)
(2)… خشکی و تری میں جو مال تلف ہوتا ہے، وہ زکوٰۃ نہ دینے سے تلف ہوتا ہے۔(5)
(3)… جس مال کی زکوٰۃ نہیں دی گئی قیامت کے دن وہ مال گنجا سانپ بن کر مالک کو دوڑائے گا۔(6)
٭…٭…٭
صدقۂ فِطر
صدقۂ فطر سے مراد
سوال …: صدقۂ فطر سے کیا مراد ہے؟
جواب …: صدقۂ فطر سے مراد وہ صدقہ ہے جو رمضان المبارک کے بعد نمازِ عید کی ادائیگی سے قبل دیا جاتا ہے ۔
صدقۂ فطر کی شرعی حیثیت
سوال …: صدقۂ فطر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
________________________________
1 - مسنداحمد، ۴ / ۲۷۳، حدیث: ۱۲۳۹۷
2 - المعجم الاوسط، ۱ / ۴۳۱، حدیث: ۱۵۷۹
3 - المعجم الاوسط، ۶ / ۳۲۸، حدیث: ۸۹۳۷
4 - المعجم الاوسط، ۳ / ۲۷۵ ، حدیث: ۴۵۷۷
5 - الترغیب و الترھیب، کتاب الصدقات، الترھیب من منع الزکوۃ الخ، ۱ / ۳۰۸، حدیث:۱۶
6 - مسند احمد ، ۳ / ۶۲۶، حدیث: ۱۰۸۵۷