Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
186 - 329
سے خراب ہونے والی شاخیں تراشنے سے بظاہر درخت میں کمی نظر آتی ہے لیکن یہ تراشنا اس کی نشوونما کا سبب ہے ۔ مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیمُ الامَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  زکوٰۃ دینے والے کی زکوٰۃ ہر سال بڑھتی ہی رَہتی ہے۔ یہ تجرِبہ ہے جو کسان کھیت میں بیج پھینک آتا ہے وہ بظاہِر بوریاں خالی کر لیتا ہے لیکن حقیقت میں مع اضافہ کے بھر لیتا ہے۔ گھر کی بوریاں چوہے، سُرسُری وغیرہ کی آفات سے ہلاک ہو جاتی ہیں یا یہ مطلب ہے کہ جس مال میں سے صَدَقہ نکلتا رہے اُس میں سے خرچ کرتے رہو اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  بڑھتا ہی رہے گا، کُنویں کا پانی بھرے جاؤ تو بڑھے ہی جائے گا۔ (1)
سوال …:  	زکوٰۃ دینے کے فوائد کیا ہیں ؟ 
جواب …:  	 زکوٰۃ دینے کے فوائد دو طرح کے ہیں کچھ وہ ہیں جو قرآنِ پاک میں بیان ہوئے ہیں اور بعض حدیثِ پاک میں مروی ہیں ۔ چنانچہ، 
 قرآنِ پاک میں مروی چند فوائد 
				قرآنِ پاک میں مروی چند فوائد یہ ہیں :  
(1) … زکوٰۃ دینے والے پر رحمتِ الٰہی کی چھما چھم برسات ہوتی ہے۔ سورۂ اعراف میں ہے:   
وَ رَحْمَتِیۡ وَسِعَتْ کُلَّ شَیۡءٍ ؕ فَسَاَکْتُبُہَا لِلَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ وَ یُؤْتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ (پ۹، الاعراف: ۱۵۶)
ترجمۂ کنز الایمان:  اور میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہے تو عنقریب میں نعمتوں کو ان کے لئے لکھ دوں گا جو ڈرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ 
(2)… زکوٰۃ دینے سے تقویٰ حاصل ہوتا ہے ۔قرآنِ پاک میں مُتَّقِیْن کی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی بیان کی گئی ہے۔ چنانچہ ارشاد ہوتا ہے:  



________________________________
1 -    مراٰۃ المناجیح،   ۳ / ۹۳