Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
184 - 329
 پر ایسا قرض بھی نہ ہو کہ اگر وہ قرض ادا کرے تو اس کا نصاب باقی نہ رہے۔(1)
سوال …:  	 نصاب کا مالک ہونے سے کیا مراد ہے؟ 
جواب …:  	 نصاب کا مالک ہونے سے مراد یہ ہے کہ اس شخص کے پاس ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی یا اتنی مالیت کی رقم یا اتنی مالیت کا مالِ تجارت ہو ۔
سوال …:  	 حاجتِ اصلیہ سے کیا مراد ہے؟ 
جواب …:  	 حاجتِ اصلیہ سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کی عموماً انسان کو ضرورت ہوتی ہے اور ان کے بغیر گزر اوقات میں شدید تنگی ودشواری محسوس ہوتی ہے جیسے رہنے کا گھر، پہننے کے کپڑے، سواری، علمِ دین سے متعلق کتابیں اور پیشے سے متعلق اوزار وغیرہ۔ (2)
سوال …:  	 زکوٰۃ کے فرض ہونے کے لیے سال گزرنے میں قَمری (یعنی چاند کے) مہینوں کا اعتبار ہوگا یا شمسی مہینوں کا؟
جواب …:  	 زکوٰۃ کے فرض ہونے کے لیے سال گزرنے میں قَمری (یعنی چاند کے) مہینوں کا اعتبار ہوگا نہ کہ شمسی مہینوں کا، بلکہ شمسی مہینوں کا اعتبار حرام ہے۔ (3)
سوال …:  	 کتنی زکوٰۃ دینا فرض ہے؟
جواب …:  	 نصاب کا چالیسواں حصہ (یعنی 2.5%) زکوٰۃ کے طور پر دینا فرض ہے۔
سوال …:  	 زکوٰۃ کب فرض ہوئی؟
جواب …:  	 زکوٰۃ2ہجری میں روزوں سے قبل فرض ہوئی ۔(4)



________________________________
1 -    بہارشریعت،   زکوٰۃ کا بیان،   ۱ / ۸۷۵ تا ۸۸۰  ملتقطاً 
2 -    ھدایۃ،   کتاب الزکوۃ،   ۱ / ۹۶
3 -    فتاوی رضویہ،   ۱۰ / ۱۵۷  ماخوذاً
4 -    در مختار،   کتاب الزکوۃ،   ۳ / ۲۰۲