روزہ رکھنے کے فضائل
(1)… ہر شے کا ایک دروازہ ہوتا ہے اور عبادت کا دروازہ روزہ ہے۔(1)
(2)… جس کا روزے کی حالت میں انتقال ہوا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو قیامت تک کے روزوں کا ثواب عطافرماتاہے۔(2)
(3)… جس نے رمضان کا روزہ رکھا اور اس کی حدود کو پہچانا اور جس چیز سے بچنا چاہیے اس سے بچا تو جو (کچھ گناہ) پہلے کرچکا ہے اس کا کفارہ ہو گیا۔(3)
(4)… جس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے چہرے کو جہنَّم سے ستّر سال کی مَسافَت دُور کردے گا۔ (4)
(5)… قیامت کے دن روزے داروں کے لئے سونے کے دستر خوان پر کھانا رکھا جائے گا جسے وہ کھائیں گے حالانکہ لوگ (حساب وکتاب کے) منتظر ہوں گے۔(5)
روزہ نہ رکھنے کی وعیدیں
(1)… جس نے رمضان کے ایک دن کا روزہ بغیر رخصت و بغیر مرض افطار کیا (یعنی نہ رکھا) تو زمانہ بھر کا روزہ بھی اس کی قضا نہیں ہوسکتا اگرچہ بعد میں رکھ بھی لے۔(6)
(2)… اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس پر رَمَضان کا مہینہ داخِل ہوا پھر اس کی مغفِرت ہونے سے قبل گُزر گیا۔(7)
________________________________
1 - الجامع الصغير، ص ۱۴۶، حديث: ۲۴۱۵
2 - فردوس الاخبار، ۲ / ۲۷۴، حدیث: ۵۹۶۷
3 - الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، باب فضل رمضان، الجزء الخامس، ۴ / ۱۸۲، حدیث: ۳۴۲۴
4 - بخاری، كتاب الجهاد و السير، باب فضل الصوم في سبيل الله، ۲ / ۲۶۵، حدیث: ۲۸۴۰
5 - كنز العمال، کتاب الصوم، الباب الاول فی صوم الفرض، الجزء الثامن، ۸ / ۲۱۴، حديث : ۲۳۶۴۰
6 - ترمزی ، کتاب الصوم ، باب ماجاءفی الافضار متعمدا، ۲۱۷۵، حدیث:۷۲۳
7 - مسنداحمد، ۳ / ۶۱، حدیث: ۷۴۵۵