Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
18 - 329
بدہضمی کی دعا
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ)۴۳)اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ)۴۴)
(پ۲۹،المرسلت: ۴۳، ۴۴)(1)
ترجمۂ کنز الایمان:  کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اور اپنے اعمال کا صلہ بے شک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔
بخار سے شفا کی دعا
بِسْمِ اللّٰہِ الْكَبِیْرِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِؕ (2)
ترجمہ:  اللہ کے نام سے جو بڑا ہے اور میں پناہ چاہتاہوں اللہ بزرگ وبرتر کی ہر جوش مارنے والی رگ اور آگ کی گرمی کے نقصان سے۔ 
ہرموذی مرض سے پناہ کی دعا
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْبَرْصِ وَالْجُزَامِ وَالْجُنُوْنِ وَمِنْ سَیِّئِ الْاَسْقَامِؕ      (3)
ترجمہ:  یاالٰہی!  میں تجھ سے برص، جزام، جنون اور دوسری بیماریوں سے پناہ چاہتا ہوں ۔



________________________________
 - 1    فیضانِ سنت ، آداب طعام،   ۱ / ۶۰۹
 - 2    حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ یہ دعا ہر قسم کے درد اور بخار وغیرہ کی صورت میں سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو سکھاتے تھے۔ (المعجم الكبير،   ۱۱ / ۱۷۹،   حديث: ۱۱۵۶۳) چنانچہ شیخِ طریقت،   امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پنج سورہ ص 234پر فرماتے ہیں: جس کو بخار ہو سات بار یہ دعا پڑھے،   اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو کوئی دوسرا نمازی آدمی سات بار پڑھ کر دم کر دے یا پانی پر دم کر کے پلا دے،   اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  بخار اتر جائے گا۔ ایک مرتبہ   میں بخار نہ اترے تو بار بار یہ عمل کریں۔
 - 3    ابو داود،   كتاب الوتر،   باب فی الاستعاذة ، ۲ / ۱۳۲،   حدیث: ۱۵۵۴