Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
174 - 329
روزہ
روزہ سے مراد
سوال …:  	روزہ سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	روزہ سے مراد یہ ہے کہ عبادت کی نیّت سے صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک کچھ کھانے پینے وغیرہ سے باز رہیں ۔ 
روزہ کی شرعی حیثیت
سوال …:  	 کیا روزہ رکھنا فرض ہے؟ 
جواب …:  	جی ہاں !  روزہ رکھنا فرض ہے اور بعض صورتوں میں واجب اور نفل بھی ہے۔ 
سوال …:  	 فرض روزہ سے کیا مراد ہے؟ 
جواب …:  	ماہِ رمضان المبارک میں روزہ رکھنا فرض ہے اور اگر کوئی شخص کسی عذر کی وجہ سے اس ماہ میں روزے نہ رکھ سکے تو بعد میں ان روزوں کی قضا کرنا بھی فرض ہے۔ اس کے علاوہ کفارے کے روزے رکھنا بھی فرض ہیں ۔ 
سوال …:  	 واجب روزے سے کیا مراد ہے؟ 
جواب …:  	اگر کسی نے روزہ کی نذر مانی ہو تو نذر پوری ہونے کے بعد روزہ رکھنا واجب ہے۔