Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
17 - 329
ترجمہ: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  مجھے حلال رزق عطافرما کرحرام سے بچا اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سواغیروں سے بے نیاز کر دے۔(1)
مصیبت زدہ کو دیکھتے وقت کی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی كَثِیْرٍ مِّمَنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا (2)
ترجمہ:  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی۔(3)
ستاروں کو دیکھتے وقت کی دعا
رَبَّنَا مَاخَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ       ؕ
ترجمہ: اے ہمارے ربّ!  تونے اس کو بے کار نہ بنایا۔ پاکی تیرے لیے، پس ہمیں دوزخ کی آگ سے بچالے۔



________________________________
 - 1    یہ دُعا تیر بہدف نسخہ ہے اگر ہر مسلمان ہمیشہ ہی یہ دُعا ہر نماز کے بعد ضرور ایک بار پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  قرض و ظلم سے محفوظ رہے گا۔ (مراٰۃ المناجیح،   ۴ / ۵۱)
 - 2    ترمذی،   كتاب الدعوات ، باب مایقول اذا رای مبتلی،   ۵ / ۲۷۲،   حدیث: ۳۴۴۲
 - 3    شیخِ طریقت،   امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پنج سورہ ص 209پر فرماتے ہیں: جوشخص کسی بلا رسیدہ کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ لے گا اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس بلا سے محفوظ رہے گاَ۔ ہرطرح کے امراض وبلا میں مبتلا کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ سکتے ہیں،   لیکن تین قسم کی بیماریوں میں مبتلا شخص کو دیکھ کر یہ دُعا نہ پڑھی جائے کیونکہ منقول ہے کہ تین بیماریوں کو مکروہ نہ رکھو: (۱) زکام کہ اس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کی جڑ کٹ جاتی ہے (۲) کھجلی کہ اس سے امراضِ جلدیہ اور جذام وغیرہ کا اِنسداد ہو جاتا ہے (۳) آشوبِ چشم نابینائی کو دفع کرتا ہے۔ (اس دُعا کو پڑھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ مصیبت زدہ تک آواز نہ پہنچے کیونکہ اس سے اس کی دل شکنی ہوسکتی ہے)