Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
163 - 329
 اور ایک پائنتی تو بلا ضرورت مکروہ ہے اور ضرورت سے ہو مثلاً جگہ تنگ ہے تو حرج نہیں ۔
٭…  یکے بعد دیگرے چاروں پایوں کو کندھا دے اور ہر بار دس دس قدم چلے۔ 
٭…  پہلے سیدھے سرہانے کندھا دے، پھر سیدھی پائینتی (یعنی سیدھے پاؤں کی طرف) پھر الٹے سرہانے پھر الٹی پائنتی اور دس دس قدم چلے تو کُل چالیس قدم ہوئے۔(1) 
٭…  بعض لوگ جنازے کے جلوس میں اعلان کرتے رہتے ہیں ، دو دو قدم چلو!  ان کو چاہئے کہ اس طرح اعلان کیا کریں ”ہر پائے کو کندھے پر لئے دس دس قدم چلئے۔“
نمازِ جنازہ کے متعلق متفرق مدنی پھول
سوال …:  	 کیا جوتا پہن کر جنازہ پڑھ سکتے ہیں ؟ 
جواب …:  	 اگر جوتا پہن کر نمازِ جنازہ پڑھیں تو جوتے اور زمین دونوں کا پاک ہونا ضروری ہے اور جوتا اتار کر اس پر کھڑے ہو کر پڑھیں تو جوتے کے تلے اور زمین کا پاک ہونا ضروری نہیں ۔(2)
سوال …:  	 نمازِ جنازہ میں کتنی صفیں ہونی چاہئیں ؟ 
جواب …:  	 نماز جنازہ میں تین صفیں ہوں تو بہتر ہے کیونکہ فرمان مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:  جس کی نمازِ جنازہ تین صفوں نے پڑھی بے شک اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔(3)
سوال …:  	 نمازِ جنازہ میں سب سے افضل صف کونسی ہے؟ 
جواب …:  	 نمازِ جنازہ میں پچھلی صف تمام صفوں سے افضل ہے۔ (4)



________________________________
1 -    بہارِ شریعت،   جنازہ لے چلنے کا بیان،   ۱ / ۸۲۲
2 -    فتاویٰ رضویہ،   ۹ / ۱۸۸
3 -    ترمذی،   كتاب الجنائز،   باب ما جاء فی الصلاۃ علی المیت الشفاعۃ لہ،   ۲ / ۳۱۷،   حدیث: ۱۰۳۰
4 -    ترمذی،   كتاب الجنائز،   باب ما جاء فی الصلاۃ علی المیت الشفاعۃ لہ،   ۲ / ۳۱۷،   حدیث: ۱۰۳۰ در مختار ، كتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة،   ۳ / ۱۳۱