Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
162 - 329
ترجمہ: اے اللہ!  تو اس (لڑکے) کو ہمارے لیے پیش رو کر اور اس کو ہمارے لیے ذخیرہ کر اور اس کو ہماری شفاعت کرنے والا بنا اور مقبول الشفاعۃ کردے۔
نابالغ لڑکی کے جنازہ کی دعا
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہَا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہَا لَنَااَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً
ترجمہ: اے اللہ!  تو اس (لڑکی) کو ہمارے لیے پیش رو کر اور اس کو ہمارے لیے ذخیرہ کر اور اس کو ہماری شفاعت کرنے والی بنا اور مقبول الشفاعۃ کر دے۔
جنازے کو کندھا دینے کا ثواب
سوال …:  	 کیا جنازے کو کندھا دینا ثواب کا کام ہے؟ 
جواب …:  	 جی ہاں !  جنازے کو کندھا دینا بہت زیادہ ثواب کا کام ہے۔ چنانچہ مروی ہے کہ جو جنازے کی چارپائی کے چاروں پایوں کو کندھا دے تو اس کے چالیس کبیرہ گناہ مٹا دئیے جائیں گے۔ (1)
سوال …:  	 کیا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کسی جنازے کو کندھا دینا ثابت ہے؟ 
 جواب …:  	 جی ہاں !  سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیدنا سعد بن معاذ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے جنازے کو کندھا دیا تھا۔ 
جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ
سوال …:  	 جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ کیا ہے؟ 
جواب …:  	 جنازے کو کندھا دینے میں یہ باتیں سنت ہیں :  
٭…  چار شخص جنازہ اٹھائیں ، ايک ايک پایہ ایک شخص لے اور اگر صرف دوشخصوں نے جنازہ اٹھایا، ایک سرہانے



________________________________
1 -    المعجم الاوسط،    ۴ / ۲۶۰ ، حدیث: ۵۹۲۰