Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
161 - 329
٭…  ثنا پڑھیں ۔ اس میں وَتَعَالٰی جَدُّكَ کے بعد وَ جَلَّ ثَنَآءُكَ وَلَاۤ  اِلٰـهَ غَیْرُكَ پڑھیں ۔  
٭…  پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اَللهُ اَکْبَر کہیں ۔ 
٭…  پھر درودِ ابراہیمی پڑھیں ۔ 
٭…  پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اَللهُ اَکْبَر کہیں اور دعا پڑھیں ۔ 
(امام تکبیریں بلند آواز سے کہے اور مقتدی آہستہ۔ باقی تمام اذکار امام و مقتدی سب آہستہ پڑھیں ) 
٭…  دعا کے بعد پھر اَللهُ اَکْبَر کہیں اور ہاتھ لٹکا دیں ۔ 
٭…  پھر دونوں طرف سلام پھیر دیں ۔(1)
بالغ مردوعورت کے جنازے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَآئِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا ط اَللّٰہُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ(2)
ترجمہ:  اے اللہ! تو بخش دے ہمارے زندہ اور مردہ کو اور ہمارے حاضر وغائب کو اور ہمارے چھوٹے اور بڑے کو اور مرد اور عورت کو ۔ اے اللہ!  ہم میں سے تو جسے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے تو جس کووفات دے اسے ایمان پر وفات دے۔
نابالغ لڑکے کے جنازہ کی دعا
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًاوَّمُشَفَّعًا(3)




________________________________
1 -    نماز كے احكام،   ص ۳۸۲
2 -    ترمذی،   كتاب الجنائز،   باب ما يقول فی الصلاة علی المیت ،  ۲ / ۳۱۴،   حدیث: ۱۰۲۶
3 -    كنزالدقائق،   كتاب الصلاة،   باب الجنائز،   ص ۵۲