Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
159 - 329
نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت
سوال …:  	 نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
جواب …:  	  نمازِ جنازہ فرضِ کفایہ ہے۔ یعنی اگرکسی ایک نے بھی ادا کر لیا تو سب کی طرف سے ہوگیا ورنہ جن جن کو خبر پہنچی تھی اور نہیں آئے وہ سب گناہ گار ہوں گے۔(1)
سوال …:  	 کیا نمازِ جنازہ کے لئے جماعت شرط ہے؟ 
جواب …:  	  جی نہیں !  نمازِ جنازہ کے لئے جماعت شرط نہیں ، ایک شخص بھی پڑھ لے تو فرض ادا ہو جائے گا۔ (2)
سوال …:  	 اگر کوئی نمازِ جنازہ کا فرض ہونا نہ مانے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ 
جواب …:  	  اگر کوئی نمازِ جنازہ کا فرض ہونا نہ مانے تو وہ کافر ہے۔ 
نمازِ جنازہ کی شرائط
سوال …:  	 نماز جنازہ کے صحیح ہونے کی شرائط بتائیے؟ 
جواب …:  	  نماز جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے دو قسم کی شرائط ہیں :  ایک تو وہ ہیں جن کا تعلق نمازی سے ہے اور دوسری وہ ہیں جن کا تعلق میت سے ہے۔ 
سوال …:  	 نمازی سے متعلق کیا شرائط ہیں ؟ 
جواب …:  	  نمازی سے متعلق وہی شرائط ہیں جو عام نمازی کی ہیں : 
		 ٭…  بدن، جگہ اور کپڑوں کا پاک ہونا ٭…  ستر عورت 
		٭…  قبلہ رُو ہونا     ٭…  نیت کا ہونا ٭…  اس میں وقت اور تکبیرِ تحریمہ شرط نہیں ۔     
سوال …:  	 میت سے متعلق شرائط کیا ہیں ؟ 
 



________________________________
1 -    فتاویٰ تاتارخانیہ،   کتاب الصلاۃ،   الفصل الثانی والثلاثون،   ۲ / ۱۵۳
2 -    عالمگیری،   کتاب الصلاۃ،   الباب الحادی والعشرون،   الفصل الخامس،   ۱ / ۱۶۲