(3)… قمیص (یعنی کفنی) گردن سے گھٹنوں کے نیچے تک اور یہ آگے پیچھے دونوں طرف برابر ہو، اس میں چاک اور آستینیں نہ ہوں ۔ مرد کے لئے کفنی کندھوں پر چیریں اور عورت کے لئے سینے کی طرف۔
(4)… سینہ بند پستان سے ناف تک اور بہتر یہ ہے کہ ران تک ہو۔
(5)… اوڑھنی تین ہاتھ (یعنی ڈیڑھ گز) کی ہو۔
سوال …: مُخَنَّث (ہیجڑے) کو مردوں والا مسنون کفن دیا جائے گا یا عورتوں والا؟
جواب …: مُخَنَّث کو عورتوں والا کفن دیا جائے۔
سوال …: مردوں اور عورتوں کو کفن پہنانے کا طریقہ بتائیے؟
جواب …: مردوں اور عورتوں کو کفن پہنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:
مرد کو کفن پہنانے کا طریقہ
٭… کفن کو ایک، تین، پانچ یا سات بار دھونی دیں ۔
٭… پھر اس طرح بچھائیں کہ پہلے لفافہ یعنی بڑی چادر اس پر تہبند اور اس کے اوپر کفنی رکھیں ۔
٭… اب میت کو اس پر لٹائیں اور کفنی پہنائیں ۔
٭… اب داڑھی پر (نہ ہو توٹھوڑھی پر) اور تمام جسم پر خوشبو ملیں ۔
٭… وہ اعضاء جن پر سجدہ کیا جاتا ہے یعنی پیشانی ، ناک ، ہاتھوں اور قدموں پر کافور لگائیں ۔
٭… پھر تہبند پہلے الٹی جانب سے پھر سیدھی جانب سے لپیٹیں ۔
٭… اب آخر میں لفافہ بھی اسی طرح پہلے الٹی جانب سے پھر سیدھی جانب سے لپیٹیں تاکہ سیدھا اوپر رہے۔
٭… آخر میں سر اور پاؤں کی طرف سے باندھ دیں ۔
عورت کو کفن پہنانے کا طریقہ
٭… کفنی پہناکر اس کے بالوں کے دو حصے کرکے کفنی کے اوپر سینے پر ڈال دیں ۔