Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
154 - 329
٭… ثنا پڑھے۔ 
٭…  پھر کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھائے اور اَللهُ اَکْبَر کہتے ہوئے لٹکا دے۔ 
٭…  پھر کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھائے اور اَللهُ اَکْبَر کہہ کر لٹکا دے۔ 
٭…  پھر کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھائے اور اَللهُ اَکْبَر کہہ کر حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لے۔ 
(یعنی پہلی تکبیر کے بعد ہاتھ باندھے اس کے بعد دوسری اور تیسری تکبیر میں لٹکائے اور چوتھی میں ہاتھ باندھ لے۔ اس کو یوں یاد رکھے کہ جہاں قیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا وہاں ہاتھ لٹکانے ہیں ) 
٭…  پھر امام تعوذ اور تسمیہ آہستہ پڑھ کر الحمد شریف اور سورت بلندآواز کے ساتھ پڑھے، پھر رکوع وسجود وغیرہ کر کے پہلی رکعت مکمل کر لے۔ 
٭…   پھر دوسری رکعت میں پہلے الحمد شریف اور سورت جہر کے ساتھ پڑھے۔ 
٭…  پھر تین بار کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھا کر اَللهُ اَکْبَر کہے اور ہاتھ نہ باندھے اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اَللهُ اَکْبَر کہتے ہوئے رکوع میں جائے۔ 
٭…  باقی نماز دوسری نمازوں کی طرح پوری کرے، سلام پھیرنے کے بعد امام دو خطبے پڑھے۔ پھر دعا مانگے پہلے خطبے کو شروع کرنے سے پہلے امام نو بار اور دوسرے سے پہلے سات بار اور منبر سے اترنے سے پہلے چودہ بار اَللهُ اَکْبَر  آہستہ سے کہے کہ یہ سنت ہے۔
٭…٭…٭