Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
152 - 329
 میں فضل و رحمت بن کر تشریف لائے۔ لہٰذا بارہ ربیع الاوّل کا دن مسلمانوں کے لئے عیدوں کی بھی عید ہے اس لیے کہ اگر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جہاں میں شاہِ بحر وبَر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید، عید ہوتی نہ کوئی شب، شبِ بَرَاء َت۔ بلاشبہ کون و مکان کی تمام تر رونق و شان اس جانِ جہان ، محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں کی دُھول کا صَدقہ ہے۔ ؎
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جَہان کی جان ہے تو جہان ہے (1)  
سوال …:  	عید میلاد کے موقع پر مسلمان کیا کرتے ہیں ؟ 
جواب …:  	عید میلاد کے موقع پر مسلمان گھروں کو ماہِ ربیع الاوّل کی آمد کے ساتھ ہی جھنڈوں اور چراغاں وغیرہ سے خوب سجاتے ہیں ، پھر بارہ تاریخ کو میلاد کی خوشی میں جلسے جلوسوں کا خوب اہتمام کرتے ہیں جن میں جھوم جھوم کر نعتیں پڑھی جاتی ہیں اور در و دیوار ”سرکار کی آمد مرحبا“ کے پر کیف نعروں سے گونج اُٹھتے ہیں ۔
عِیدَین کی نمازیں 
سوال …:  کیا عیدین کی نماز پڑھنا فرض ہے؟ 
جواب …:  جی نہیں !  عیدین کی نماز پڑھنا فرض نہیں بلکہ واجب ہے۔ 
سوال …:   کیا عیدین کی نماز پڑھنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے؟ 
جواب …:   جی نہیں !  عیدین کی نماز پڑھنا سب پر واجب نہیں بلکہ صرف ان لوگوں پر واجب جن پر جمعہ واجب ہے۔ 
سوال …:  کیا نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی طرح نمازِ عیدین کی ادائیگی کی بھی کچھ شرائط ہیں ؟ 
جواب …:  جی ہاں !  نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی طرح نمازِ عیدین کی ادائیگی کی بھی شرائط ہیں اور یہ وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کے ليے ہیں۔ 



________________________________
1 -    حدائق بخشش،   ص۱۷۸