مسلمانوں کی عیدیں
سوال …: سال میں کتنی عیدیں ہیں ؟
جواب …: سال میں دو عیدیں ہیں یعنی عید الفطر اور عید الاضحی۔
سوال …: یہ دونوں عیدیں کب اور کن مہینوں میں منائی جاتی ہیں ؟
جواب …: عید الفطر ماہِ رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد یکم شوال المکرم کو منائی جاتی ہے اور عید الاضحی ماہِ ذو الحجۃ الحرام کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے۔
سوال …: ان دونوں عیدوں پر مسلمان کیا کرتے ہیں ؟
جواب …: ان دونوں عیدوں پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں ۔ مثلاً
٭… عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہتے ہیں اس دن رنگ برنگے کھانے پکائے جاتے ہیں ، نمازِ عید پڑھنے سے پہلے غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے فطرانہ دیا جاتا ہے۔
٭… عید الاضحی کو عید قربان اور بقر عید بھی کہتے ہیں ، اس موقع پر نمازِ عید کے بعد راہِ خدا میں جانوروں کی قربانیاں پیش کی جاتی ہیں ۔
سوال …: کیا ان دونوں عیدوں کے علاوہ بھی کسی دن کو عید کہا گیا ہے؟
جواب …: جی ہاں ! جمعہ کے دن کو بھی عید کا دن کہا گیا ہے۔
عیدوں کی عید
سوال …: کیا ان عیدوں کے علاوہ بھی کوئی دن ایسا ہے جس میں مسلمان خوشیاں مناتے ہیں ؟
جواب …: جی ہاں ! ان دو عیدوں کے علاوہ ماہِ ربیع الاوّل کی بارہ تاریخ کو بھی مسلمان خوب خوشیاں مناتے ہیں ، کیونکہ اس دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صبحِ صادِق کے وَقْت اس جہاں