مرغ کی بانگ سن کر پڑھنے کی دُعا
اَللّٰھُمَّ اِنِیْۤ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ(1)
ترجمہ: یا الٰہی ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں ۔ (2)
شعارِ کفار کودیکھے یاآوازسنے تویہ دُعا پڑھے
اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّااﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ اِلٰھًا وَّاحِدًا لَّانَعْبُدُ اِلَّاۤ اِیَّاہُ (3)
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، وہ معبود یکتا ہے ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ۔
غصہ آنے، کتے کے بھونکنے اور گدھے کے رینگنے پر پڑھنے کی دُعا
اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ(4)
ترجمہ: میں شیطان مردود سے اللہ تعالٰی کی پناہ چاہتا ہوں ۔
بارش کے وقت کی دعا
اَللّٰہُمَّ سُقْیًا نَّافِعًا ؕ (5)
ترجمہ: یا الٰہی! ایسا پانی برسا جو نفع پہنچائے۔
________________________________
- 1 بخاری، ۲ / ۴۰۵، حدیث:۳۳۰۳ ماخوذًا
- 2 مُرغ رحمت کا فرشتہ دیکھ کر بولتا ہے، اس وقت کی دُعا پر فرشتے کے اٰمین کہنے کی امید ہے۔(مراٰۃالمناجیح، ۴ / ۳۲)
- 3 ملفوظاتِ اعلی حضرت میں ہے کہ مندروں کے گھنٹے اور سنکھ (ناقوس یعنی بڑی کوڑی جو مندروں میں بجائی جاتی ہے) کی آواز اور گرجا وغیرہ کی عمارت کو دیکھ کر بھی یہ دُعا پڑھے۔ (الملفوظ، حصہ دوم، ص۲۳۵)
- 4 بخاری، کتاب الادب، باب الحذر من الغضب، ۴ / ۱۳۰، حدیث:۶۱۱۵ مسند احمد، ۵ / ۳۴، حدیث: ۱۴۲۸۷
- 5 مشكاة المصابیح، كتاب الصلاة ، باب فی الریاح، ۱ / ۲۹۲، حدیث: ۱۵۲۰