Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
147 - 329
 ’’ بِسمِ اللہ ‘‘  کے سات حُرُوف کی نِسبت سے خُطبہ کے 7 مَدَنی پھول
(1)… حدیثِ پاک میں ہے:   ’’ جس نے جُمُعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگیں اُس نے جہنَّم کی طرف پُل بنایا۔ ‘‘  (1)اس کے ایک معنی یہ ہیں کہ اس پر چڑھ چڑھ کر لوگ جہنَّم میں داخِل ہوں گے۔ 
(2)… خطیب کی طرف منہ کر کے بیٹھنا سنّتِ صَحابہ ہے۔ (2)
(3)… بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن فرماتے ہیں :  دوزانو بیٹھ کر خُطبہ سنے، پہلے خُطبہ میں ہاتھ باندھے، دوسرے میں زانو پر رکھے تو اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  دو رَکْعَت کا ثواب ملے گا۔(3)
(4)…اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :   ’’ خطبے میں حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر دل میں دُرُود پڑھیں کہ زَبان سے سُکوت (یعنی خاموشی) فرض ہے۔ ‘‘  (4)
(5)… دُرِ مختار میں ہے:  خطبہ میں کھانا پینا، کلام کرنا اگرچہ سُبْحَانَ اللہ  کہنا، سلام کا جواب دینا یا نیکی کی بات بتانا حرام ہے۔ (5)
(6)… اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :  بحالتِ خُطبہ چلنا حرام ہے۔ یہاں تک عُلَمائے کرام فرماتے ہیں کہ اگر ایسے وقت آیا کہ خطبہ شُروع ہو گیا تو مسجِد میں جہاں تک پہنچا وہیں رُک جائے، آگے نہ بڑھے کہ یہ عمل ہو گا اور حالِ خطبہ میں کوئی عمل رَوا (یعنی جائز) نہیں ۔ (6)
(7)…اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :   ’’ خطبہ میں کسی طرف گردن پھیر کر دیکھنا (بھی) حرام ہے۔ ‘‘  (7)




________________________________
1 -    ترمذی ،  کتاب الجمعۃ،   باب ما جاء فی کراھیتہ     الخ،    ۲ / ۴۸،    حدیث:   ۵۱۳
2 -    مشکاۃ  المصابیح،   ص ۲۳۱  مطبوعہ باب المدینہ (کراچی)
3 -    مِراٰۃ المناجیح،   ۲ / ۳۳۸
4 -    فتاویٰ رضویہ ، ۸ / ۳۶۵
5 -    در مختار،   کتاب الصلاۃ،   باب الجمعۃ،   ۳ / ۳۹
6 -    فتاویٰ رضویہ ، ۸ / ۳۶۵
7 -    المرجع السابق