کے سامنے ہر جُمُعہ کو، وہ نیکیوں پر خُوش ہوتے ہیں اور ان کے چہروں کی صفائی اور چمک دمک بڑھ جاتی ہے، لہٰذا اللہ سے ڈرو اور اپنے وفات پانے والوں کو اپنے گُناہوں سے دکھ نہ پہنچاؤ۔(1)
٭… جو ہر جُمُعہ والِدَین یا ایک کی زیارتِ قَبْر کر کے وہاں سورۂ یٰسین پڑھے تو اس سورت میں جتنے حَرف ہیں ان سب کی گنتی کے برابر اللہ تعالٰی اس کے لئے مغفِرت فرمائے۔(2)
معلوم ہوا جُمُعہ شریف کو فوت شدہ والِدَین یا ان میں سے ایک کی قَبْر پر حاضِر ہو کر یٰسین شریف پڑھنے والے کا تو بیڑا ہی پار ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سورۂ یٰسین میں 5 رکوع 83 آیات 729 کلمات اور 3000 حروف ہیں ، اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک ہماری یہ گنتی دُرُست ہے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تین ہزار مغفرتوں کا ثواب ملے گا۔
(8) سورۂ کہف کی فضیلت
حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مَروی ہے کہ شفیع اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ با عظمت ہے: ’’ جو شخص جمعہ کے روز سورۂ کہف پڑھے گا اس کے قدم سے آسمان تک نور بلند ہو گا جو قیامت کو اس کے لیے روشن ہوگا اور دو جمعوں کے درمیان جو گناہ ہوئے ہیں بخش دیئے جائیں گے۔ ‘‘ (3) اور ایک روایت میں ہے: ’’ جو شخص بروزجمعہ سورۂ کہف پڑھے اس کے لیے دونوں جمعوں کے درمیان نور روشن ہوگا۔ ‘‘ (4)
(9) جمعہ کے پانچ خصوصی اعمال
رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظم ہے: ’’ پانچ چیزیں جو ایک دن میں کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو جنتی لکھ دے گا: (۱)جو مریض کی عیادت کو جائے (۲)نمازِ جنازہ میں حاضر ہو (۳)روزہ رکھے
________________________________
1 - نوا درالاصول للترمذی، ص ۲۱۳
2 - اتحاف السادۃ المتقین، ۱۰ / ۳۶۳
3 - الترغیب والترھیب، کتاب الجمعۃ، الترغیب فی قراءۃ سورۃ الکھف الخ، ۱ / ۲۹۸، حدیث: ۲
4 - المرجع السابق، ص ۲۹۷، حدیث: ۱