کہ جس نے جامِع مسجِد میں (جُمُعہ ادا کرنے کے بعد وہیں رُک کر) نمازِ عَصر پڑھی اُس کیلئے حج کا ثواب ہے اور جس نے (وہیں رُک کر) مغرِب کی نَماز پڑھی اسکے لئے حج اور عمرے کا ثواب ہے۔(1)
(7) قبروں پر حاضری دینا
بہارِ شریعت میں ہے: جمعہ کے دن روحیں جمع ہوتی ہیں ، لہٰذا اس میں زیارتِ قبور کرنی چاہئے اور اس روز جہنم کو (بھی) نہیں بھڑکایا جاتا۔ (2)
سوال …: جمعہ کے دن زیارتِ قبور کا افضل وقت کونسا ہے؟
جواب …: جمعہ کے دن زیارتِ قبور کا افضل وقت نمازِ فجر کے بعد کا ہے۔ (3)
والدین کی قبر کی زیارت کا ثواب
سوال …: اگر کسی کے ماں باپ دونوں یا کوئی ایک فوت ہو چکا ہو تو کیا جمعہ کے دن ان کی قبر کی زیارت کرنے کے متعلق کوئی روایت مروی ہے؟
جواب …: جی ہاں ! اگر کسی کے ماں باپ دونوں یا کوئی ایک فوت ہو چکا ہو تو جمعہ کے دن ان کی قبر کی زیارت کرنے کے متعلق کئی روایات مروی ہیں ۔ چنانچہ ذیل میں تین روایات پیشِ خدمت ہیں :
٭… جو اپنے ماں باپ دونوں یا ایک کی قَبْر پر ہر جُمُعہ کے دن زِیارت کو حاضِر ہو، اللہ تعالٰی اُس کے گناہ بخش دیتا ہے اور اسے ماں باپ کے ساتھ اچّھا برتاؤ کرنے والا لکھ لیا جاتا ہے۔(4)
٭… پیر اور جُمعرات کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حضُور اعمال پیش ہوتے ہیں اور انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ماں باپ
________________________________
1 - احیاء العلوم، کتاب اسرار الصلاۃ ومھماتھا، الباب الخامس، ۱ / ۲۴۹
2 - بہارِ شریعت، جمعہ کا بیان، ۱ / ۷۷۷
3 - فتاویٰ رضویہ، ۹ / ۵۲۳ بتغیر
4 - نوا درالاصول للترمذی، ص ۲۴