جُمُعہ کے دن کے اعمال
سوال …: جمعہ کے دن کیا کام کرنے چاہئیں ؟
جواب …: جمعہ کے دن یہ کام کرنے چاہئیں :
(1) غسل جمعہ
نمازِ جمعہ سے پہلے غسل کرنا چاہئے۔ چنانچہ مروی ہے کہ ’’ جمعہ کا غسل بال کی جڑوں سے خطائیں کھینچ لیتا ہے۔ ‘‘ (1)اور ایک روایت میں ہے: جو جُمُعہ کے دن نہائے اُس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جب وہ (مسجد کی طرف) چلنا شروع کرتا ہے تو ہر قدم پر بیس سال کاعمل لکھا جاتا ہے۔ ‘‘ اور جب نَماز سے فارغ ہو تو اُسے دو سو برس کے عمل کا اجر ملتا ہے۔(2)
(2) جمعہ کے دن زینت اختیار کرنا
جمعہ کے دن زینت اختیار کرنا چاہئے۔ یعنی لباس و جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ مسواک کرنا چاہئے، خوشبولگانی چاہئے، ناخن ترشوانے چاہئیں ، حجامت بنوانی چاہئے۔ چنانچہ،
حضرتِ سیِّدُناسَلمان فارسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سلطانِ دوجہان، شَہنَشاہِ کون ومکان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: جو شخص جُمُعہ کے دن نہائے اور جس طہارت (یعنی پاکیزگی) کی استِطاعت ہو کرے اور تیل لگائے اور گھر میں جو خوشبو ہو مَلے، پھر نَماز کو نکلے اور دو شخصوں میں جُدائی نہ کرے یعنی دو شخص بیٹھے ہوئے ہوں اُنھیں ہٹا کر بیچ میں نہ بیٹھے اور جو نَماز اُس کے لئے لکھی گئی ہے پڑھے اور امام جَب خُطبہ پڑھے تو چُپ رہے اُس کے لئے اُن گناہوں کی جو اِس جُمُعہ اور دوسرے جُمُعہ کے درمیان ہیں مغفرت ہو جائیگی۔(3) مروی ہے کہ
________________________________
1 - المعجم الکبير، ۸ / ۲۵۶، حدیث: ۷۹۹۶
2 - المعجم الاوسط، ۲ / ۳۱۴، حدیث: ۳۳۹۷
3 - بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الدھن للجمعۃ، ۱ / ۳۰۶، حدیث: ۸۸۳