Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
14 - 329
دُعائیں
حافظہ مضبوط کرنے کی دعا
اَللّٰہُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِكْمَتَكَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَكَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِؕ  ;
ترجمہ: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  ہم پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما!  اے عظمت و بزرگی والے! 
زبان کی لکنت دور کرنے کی دُعا 
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ)۲۵)وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ)۲۶)وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ)۲۷)یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪)۲۸) (پ۱۶، طٰہٰ:  ۲۵تا۲۸) 
ترجمۂ کنز الایمان:   اے میرے  رب  میرے لئے میرا سینہ کھول دے اور میرے لئے میرا کام آسان کر اور میری زبان کی گرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھیں ۔