کہ اگر کوئی مسلمان اسے پا کر اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے کچھ مانگے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو ضَرور دے گا۔ ‘‘ (1)
مقبول ساعت کونسی ہے؟
سوال …: وہ گھڑی کونسی ہے جس میں ہر دعا قبول ہوتی ہے؟
جواب …: مُفسرِ شہیر، حکیم الامّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْمَنَّان فرماتے ہیں : ہر رات میں روزانہ قَبولیّتِ دعا کی ساعت آتی ہے مگر دِنوں میں صِرف جُمُعہ کے دن۔ مگر یقینی طور پر یہ نہیں معلوم کہ وہ ساعت کب ہے ۔ غالِب گمان یہ ہے کہ یہ دو خُطبوں کے درمِیان کا وقت ہے یا مغرب سے کچھ پہلے کا۔ (2)
سوال …: اس وقت کیا دعا مانگنا چاہئے؟
جواب …: بہتر یہ ہے کہ اس ساعت میں کوئی جامِع دعا مانگے جیسے یہ قرآنی دعا:
رَبَّنَا اٰ تِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰ خِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار (پ ۲،البقرہ ۲۰۱)
ترجَمۂ کنز الایمان: اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔
جمعہ کے دن نیکی کا ثواب اور گناہ کا عذاب
مُفسّرِشہیر حکیمُ الا مت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْمَنَّان کے فرمان کے مطابِق ’’ جُمُعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستَّر حج کے برابر ہے، جُمُعہ کی ایک نیکی کا ثواب ستّر گُنا ہے۔ ‘‘ (3) (چُونکہ اس کاشَرَف بَہُت زِیادہ ہے، لہٰذا) جُمُعہ کے روز گُناہ کا عذاب بھی ستّر گُنا ہے۔(4)
________________________________
1 - مسلم، کتاب الجمعۃ، باب فی الساعۃ التی فی یوم الجمعۃ، ص ۴۲۴، حدیث: ۱۵ - ( ۸۵۲)
2 - مراٰۃ المناجیح، جمعہ کاباب، ۲ / ۳۱۹ بتغیر
3 - مراٰۃ المناجیح، جمعہ کاباب، ۲ / ۳۲۵
4 - مراٰۃ المناجیح، صفائی اور جلدی کرنا، ۲ / ۲۳۶