Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
138 - 329
جُمُعہ کا ذکر قرآن میں
سوال …:  	 کیا جمعہ کا ذکر قرآن میں بھی ہے؟
جواب …:  	 جی ہاں !  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے جُمُعہ کے نام کی ایک پوری سورت یعنی سورۃُ الجُمُعہ نازِل فرمائی ہے جو کہ قرآنِ کریم کے 28 ویں پارے میں جگمگا رہی ہے ۔ اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی سورۃُ الجُمُعہ کی آیت نمبر 9میں ارشاد فرماتا ہے: 
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۹) (پ ۲۸، الجُمُعہ:  ۹)
ترجَمۂ کنزالایمان:  اے ایمان والو !  جب نَماز کی اذان ہوجمعہ کے دن تو اللہ کے ذِکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔
جُمُعہ کا ذکر احادیثِ مبارکہ میں
عذابِ قَبر سے محفوظ
تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:   ’’ جو روزِ جُمُعہ یا شبِ جُمُعہ (یعنی جمعرات اور جُمُعہ کی درمیانی شب) مرے گا عذابِ قَبر سے بچا لیا جائے گا اور قِیامت کے دن اِس طرح آئے گا کہ اُس پر شہیدوں کی مُہر ہو گی۔‘‘ (1)
ہر دعا قبول ہوتی ہے
سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے:   ’’ جُمُعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے



________________________________
1 -    حلیۃ الاولیاء،   ۳ / ۱۸۱،   حدیث: ۳۶۲۹