Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
136 - 329
٭…  اس دن تکمیلِ خلق ہوئی۔ 
٭…  حضرتِ سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مِٹّی اسی دن جمع ہوئی۔
٭…  اس دن میں لوگ جمع ہوکرنَمازِجُمُعہ ادا کرتے ہیں ۔ اس لیے اس دن کو جُمُعہ کہتے ہیں ۔(1)
جمعہ کا شرعی حکم
سوال …:  	 جمعہ کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب …:  	 جُمُعہ فرضِ عَین ہے اور اس کی فرضیّت کے متعلق نمازِ ظہر سے زیادہ تاکید مروی ہے۔(2)
سوال …:  	 اگر کوئی جمعہ نہ پڑھے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب …:  	 فرمانِ        مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:   جو شخص تین جُمُعہ (کی نَماز) سُستی کے سبب چھوڑ دے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس کے دل پر مُہر لگا دے گا۔(3)
سوال …:  	 اگر کوئی جمعہ کی فرضیت کا انکار کرے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ 
جواب …:  	 اگر کوئی جمعہ کی فرضیت کا انکار کرے تو وہ کافِر ہے۔(4)
سب سے پہلا جمعہ
سوال …:  	 جمعہ کا آغاز کب اور کہاں ہوا؟ 
جواب …:  	 جمعہ کا آغاز سرکارِ دو جہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ہجرت سے پہلے مدینہ شریف میں ہوا۔ 
سوال …:  	 سب سے پہلے جمعہ کس نے پڑھایا؟ 



________________________________
- 1   مراۃ المناجیح،   جمعہ کاباب،   ۲ / ۳۱۷بتغیر
2 -    درمختار ، تتمۃ کتاب الصلاۃ،   باب الجمعۃ،    ۳ / ۵
- 3   مستدرک،   کتاب الجمعۃ،   التشدید علی التخلف عن الجمعۃ،   ۱ / ۵۸۹ ،  حدیث: ۱۱۲۰
- 4   درمختار ، تتمۃ کتاب الصلاۃ،   باب الجمعۃ،    ۳ / ۵