سوال …: کیا سجدۂ تلاوت میں اَللهُ اَکْبَر کہتے وقت کانوں کو ہاتھ لگائے جاتے ہیں ؟
جواب …: جی نہیں ! سجدۂ تلاوت میں اَللهُ اَکْبَر کہتے وقت کانوں کو ہاتھ نہیں لگائے جاتے۔(1)
آیاتِ سجدہ کے فوائد
سوال …: اگر کوئی سجدے والی تمام آیات اکٹھی پڑھے تو اس کی کیا فضیلت ہے؟
جواب …: بہارِ شریعت میں ہے کہ جس مقصد کے لیے ایک مجلس میں سجدہ کی سب (یعنی عَزَّ وَجَلَّ 4) آیتیں پڑھ کر سجدے کرے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا مقصد پورا فرما دے گا۔ خواہ ایک ایک آیت پڑھ کر اس کا سجدہ کرتا جائے یا سب کو پڑھ کر آخِر میں عَزَّ وَجَلَّ 4 سجدے کرلے۔(2)
٭…٭…٭
سورۂ اخلاص کی فضیلت
صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی خزائن العرفان میں سورۂ اخلاص کے متعلق فرماتے ہیں: سورۂ اخلاص مکّیہ و بقولے مدنیّہ ہے، اس میں ایک رکوع ، 4 یا 5 آیتیں، 15 کلمے ، 47 حرف ہیں۔ احادیث میں اس سورت کی بہت فضیلتیں وارد ہوئی ہیں اس کو تہائی قرآن کے برابر فرمایا گیا ہے یعنی تین مرتبہ اس کو پڑھا جائے تو پورے قرآن کی تلاوت کا ثواب ملے۔ ایک شخص نے سیّدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کیا کہ مجھے اس سورت سے بہت محبّت ہے فرمایا اس کی محبّت تجھے جنّت میں داخل کرے گی۔ (ترمذی) شانِ نزول: کفّارِ عرب نے سیّدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اللہ ربُّ العزّت وعزّ وعلا تبارک وتَعَالٰی کے متعلق طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ کا نسب کیا ہے ، کوئی کہتا تھا کہ وہ سونے کا ہے یا چاندی کا ہے یا لوہے کا ہے یا لکڑی کا ہے، کس چیز کا ہے ؟ کسی نے کہا وہ کیا کھاتا ہے ، کیا پیتا ہے ، ربوبیّت اس نے کس سے ورثہ میں پائی اور اس کا کون وارث ہوگا ؟ ان کے جواب میں اللہ تعالٰی نے یہ سورت نازل فرمائی اور اپنے ذات و صفات کا بیان فرما کر معرفت کی راہ واضح کی اور جاہلانہ خیالات و اوہام کی تاریکیوں کو جن میں وہ لوگ گرفتار تھے اپنی ذات و صفات کے انوار کے بیان سے مضمحل کردیا۔
________________________________
- 1 تنویر الابصار، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ۲ / ۷۰۰
- 2 بہارِ شریعت، سجدۂ تلاوت کا بیان، ۱ / ۷۳۸