٭… منفرد نے سِرّی نماز میں جہر سے پڑھا تو سجدہ واجب ہے اور جہری میں آہستہ تو نہیں ۔(1)
سجدۂ سہو کا طریقہ
سوال …: سَجدئہ سَہْو کا طریقہ کیا ہے؟
جواب …: سَجدئہ سَہْو کا طریقہ یہ ہے:
٭… التحیات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے(2)
٭… سَجدئہ سہو کے بعد بھی اَلتَّحِیَّات (اَتْ۔ تَ۔ حِیْ۔یَات) پڑھنا واجِب ہے۔ اَلتَّحِیَّات پڑھ کر سلام پھیرئیے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں قعدوں (یعنی سَجدۂ سَہْو سے پہلے اور بعد) میں دُرُود شریف بھی پڑھئے۔(3)
٭…٭…٭
سجدۂ تلاوت
سجدۂ تلاوت سے مراد
سوال …: سجدۂ تلاوت سے کیا مراد ہے؟
جواب …: قرآنِ پاک میں بعض آیاتِ مبارکہ ایسی ہیں جن کے پڑھنے یا سننے سے جو سجدہ کیا جاتا ہے اسے سجدۂ تلاوت کہتے ہیں ۔
سوال …: قرآنِ پاک میں سجدے کی کل کتنی آیات ہیں ؟
جواب …: قرآنِ پاک میں سجدے کی کل چودہ آیات ہیں ۔
________________________________
- 1 بہارِ شریعت، سجدہ سہو کا بیان، ۱ / ۷۱۴
- 2 شرح الوقایۃ، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، الجزء الاول، ۱ / ۲۲۰
- 3 عالمگیری، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني عشر، ۱ / ۱۲۵