Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
125 - 329
سوال …:  	 اگر کسی کو دعائے قنوت نہ آتی ہو تو وہ کیا پڑھے؟ 
جواب …:  	 اگر کسی کو دُعائے قنوت نہ آتی ہو تووہ یہ پڑھ لے:  
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَافی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ 
اے اللہ! اے ہمارے مالک!  تو ہمیں دنیا میں بھلائی اورآخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اورہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔
	یا یہ پڑھیں :  اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ یعنی اے اللہ!  میری مغفرت فرما دے۔
سوال …:  	 اگر کوئی دُعائے قُنُوت پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟ 
جواب …:  	 اگر کوئی دُعائے قُنُوت پڑھنا بھول جائے اور رُکوع میں چلا جائے تو واپس نہ لوٹے بلکہ آخر میں سجدئہ سَہْوْ کر لے۔(1)
سواجواب  …:  	 وتر جماعت سے پڑھ رہے ہوں اور امام مقتدی کے مکمل قنوت پڑھنے سے پہلے ہی رکوع میں چلا جائے تو اب مقتدی کیا کرے؟ 
جواب …:  	 رمضان المبارک میں وتر جماعت سے پڑھ رہے ہوں اور امام مقتدی کے مکمل قنوت پڑھنے سے پہلے ہی رکوع میں چلا جائے تو مقتدی کو چاہئے کہ وہ بھی امام کی اقتدا میں فوراً رکوع میں چلا جائے اور باقی دُعائے قنوت نہ پڑھے۔(2)
					٭…٭…٭
	 



________________________________
 - 1   عالمگیری،   کتاب الصلاۃ،   الباب الثامن،    ۱ / ۱۱۱
 - 2   المرجع السابق