Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
105 - 329
جواب …:  	تیمم میں کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں کے مسح کے دوران یہ خیال رکھنا چاہئے کہ کوئی جگہ ذرّہ برابر باقی نہ رہے ورنہ تیمم نہ ہو گا اور اس کے لیے انگوٹھی چھلّے یا کنگن چوڑیاں وغیرہ پہنے ہوں تو انہیں اتار کر ان کے نیچے ہاتھ پھیرنا فرض ہے۔
تیمم کی سنّتیں 
سوال …:  	تیمم کی سنتیں کتنی ہیں ؟ 
جواب …:  	تیمم کی دس سنتیں ہیں : 
(1)… بسم الله شریف کہنا۔ 			(2)… ہاتھوں کو زمین پر مارنا۔ 
(3)… زمین پر ہاتھ مار کر لوٹ دینا۔ (1)	 		(4)… انگلیاں کھلی ہوئی رکھنا۔ 
(5)… ہاتھوں کو جھاڑ لینا یعنی ایک ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ کو دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ پر مارنا مگر یہ احتیاط رہے کہ تالی کی آواز پیدا نہ ہو۔
(6)… پہلے منہ پھر ہاتھوں کا مسح کرنا۔ 			(7)… دونوں کا مسح پے درپے ہونا۔
(8)… پہلے سیدھے پھر الٹے ہاتھ کا مسح کرنا۔ 		(9)… داڑھی کا خلال کرنا۔ 
(10)… انگلیوں کا خلال کرنا جبکہ غبار پہنچ گیا ہو۔ اگر غبار نہ پہنچا ہو مثلاً پتھر وغیرہ کسی ایسی چیز پر ہاتھ مارا جس پر غبار نہ ہو تو خلال فرض ہے خلال کیلئے دوبارہ زمین پر ہاتھ مارنا ضروری نہیں ۔ (2)	
تیمم کا طریقہ 
٭… تیمم کی نیت کیجئے۔
	 



________________________________
 - 1   یعنی ہاتھوں کو پہلے آگے بڑھانا پھر پیچھے لانا۔
 - 2   بہارِ شریعت،   تیمم کا بیان،   ۱ / ۳۵۶