Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
98 - 99
دُعا کے مدنی پھول
	پیارے مدنی منو! دعا مانگنا بہت بڑی سعادت ہے۔ قرآن واحادیثِ مبارکہ میں جگہ جگہ دعا مانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ ایک حدیث پاک میں ہے:   ’’ کیا تمہیں وہ چیز نہ بتاؤ ں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دے اور تمہارا رِزق وسیع کردے،  رات دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا مانگتے رہو کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔ ‘‘  (1) 
	محبوبِ ربُّ العزت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا فرمانِ عظمت نشان ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی شے نہیں ۔  (2) 
٭…٭…٭



________________________________
 - 1   مسند ابی يعلٰي،  الحديث:۱۸۰۶،  ج۲،  ص۲۰۱
 - 2   سنن الترمذی،  کتاب الدعوات،  الحديث: ۳۳۸۱،  ج۵،  ص۲۴۳