Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
82 - 99
بن جائیں اپنی ذات کے لئے غصہ کرنے اور گالیاں دینے کی عادت ختم ہوجائے اور ہمیشہ نرمی سے کام لیں کیوں کہ   ؎
ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں
ہر بنا کام بگڑ جاتاہے نادانی میں
سوال:      گالی دینے کا شرعی حکم کیا ہے؟ 
جواب:       گالی دینا ناجائز وگناہ ہے ۔
سوال:      لڑائی جھگڑے میں گالیاں دینا کیساہے؟ 
جواب:      لڑائی جھگڑے میں گالیاں دینا منافق کی علامت ہے ۔
سوال:      بعض بچے جب آپس میں لڑپڑیں تو ایک دوسرے پر لعنت بھیجتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ 
جواب:      اوّل تو لڑنا جھگڑنا بہت بری بات ہے اور پھر کسی مسلمان پر لعنت بھیجنا ناجائز وگناہ ہے حدیث پاک میں ہے کہ مومن پر لعنت بھیجنا،  اسے قتل کرنے کی طرح ہے۔ (1) 
سوال:      کیا گالیاں دینے،  بے حیائی وبے شرمی کی باتیں کرنے سے دل سخت ہوجاتاہے؟ 
جواب:       جی ہاں ! گالیاں بکنے،  بے حیائی و بے شرمی کی باتیں کرنے سے دل سخت ہوجاتاہے اور بدن سست رہتاہے،  نیز رزق میں تنگی ہوتی ہے۔
سوال:      بعض لوگ زمانے کو برابھلا کہتے  ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 
جواب:       زمانے کو برا کہنا ایسا ہے جیسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کو برا کہنا۔ لہٰذا زمانے کو برا نہیں کہنا چاہیے۔
٭…٭…٭



________________________________
 - 1   المعجم الكبير،  الحديث: ۱۳۳۰،  ج۲،  ص۷۳