نعتِ مصطفی (1)
سچی بات سکھاتے یہ ہیں سیدھی راہ چلاتے یہ ہیں
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ ساری کثرت پاتے یہ ہیں
ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا پیتے ہم ہیں پلاتے یہ ہیں
رنگے بے رنگوں کا پردہ دامن ڈھک کے چھپاتے یہ ہیں
ماں جب اکلوتے کو چھوڑے آ آ کہہ کے بلاتے یہ ہیں
باپ جہاں بیٹے سے بھاگے لطف وہاں فرماتے یہ ہیں
لاکھ بلائیں کروڑوں دشمن کون بچائے بچاتے یہ ہیں
اپنی بنی ہم آپ بگاڑیں کون بنائے؟ بناتے یہ ہیں
کہہ دو رَضا سے خوش ہو خوش رہ
مژدہ رِضا کا سناتے یہ ہیں
٭…٭…٭
________________________________
- 1 حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رحمۃ الرحمٰن، حصہ اول، ص۱۷۰