Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
78 - 99
 نے شفا عطا فرمائی۔ میں نے پھر نافرمانی کی تو دوبارہ بیماری میں مبتلا ہو گیا۔ پھر گناہوں کی معافی طلب کی اور صحت یابی کی دعا مانگی۔ اس پاک پروردگار نے مجھے شفا عطا فرما دی۔ میں اسی طرح گناہ کرتا رہا اور وہ معاف کرتا رہا۔ پانچویں مرتبہ بیمار ہوا تو میں نے اس مرتبہ پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے گناہوں کی معافی طلب کی اور صحت یابی کے لئے عرض کی تو اپنے گھر کے کونے سے یہ غیبی آواز سنی:   ’’ تیری دعا ومناجات قبول نہیں ہم نے تجھے کئی مرتبہ آزمایا مگر ہر بار تجھے جھوٹا پایا۔ ‘‘ (1) 
جھوٹ نفاق کی علامت ہے: 
	نور کے پیکر،  تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا فرمانِ عبرت نشان ہے: 
	 منافق کی تین علامتیں ہیں :  
		 (1) … جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ 
		 (2) … جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے۔ 
		 (3) … جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔ 
	اگرچہ وہ نماز پڑھتاہو،  روزے رکھتاہو اور اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہو۔ (2) 
	مُفَسِّرِ شَہِیر،  حکیم الامت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان  ایک جگہ فرماتے ہیں کہ  ’’ جھوٹ تمام گناہوں کی جڑ ہے۔ ‘‘  (3) 
٭…٭…٭



________________________________
 - 1    عيون الحکايات،  ج۲،  ص۲۳ ملخصاً
 - 2  صحيح مسلم،  كتاب الايمان،  باب بيان خصال المنافق،  الحديث: ۵۹،  ص۵۰ 
 - 3    مراة المناجيح،  ج۶،   ص۴۴۷