صرف ماں سے کئے ہوئے وعدے کی لاج نبھانے کی برکت سے ساٹھ ڈاکوؤں نے آپ کے ہاتھ پر توبہ کر لی ۔ تو ذرا سوچئے: اگر بندہ اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ سے کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کرنے لگے تو کس مرتبہ پر فائز ہو گا۔ پس یہی وجہ ہے کہ ماں سے جو وعدہ کر کے آئے تھے کہ ہمیشہ سچ بولیں گے اور سچ ہی کا بول بالا کریں گے اس سچ کی برکت سے جب آپ کا شہرہ عام ہوا تو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں راہِ حق سے بھٹکے ہوئے لوگ راہِ راست پر آ گئے اور ہر چھوٹے بڑے نے نہ صرف آپ کی ولایت کا اعتراف کیا بلکہ آپ کو اپنے سر کا تاج بھی سمجھا۔
وہاں سر جھکاتے ہیں سب اونچے اونچے
جہاں ہے ترا نقشِ پا غوثِ اعظم
٭…٭…٭
جھوٹ اور خدا کی ناراضی:
پیارے مدنی منو! جھوٹ کے بے شمار نقصانات میں سے ایک نقصان یہ بھی ہے کہ جھوٹ بولنے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ناراض ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَى الْكٰذِبِیْنَ (۶۱) (پ۳، ال عمران: ۶۱)
تر جمہ : جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ۔
ایک بزرگ نے حضرت سیدنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے ارشاد فرمایا: اے ابو سعید! میں نے رحیم وکریم پروردگار کی نافرمانی کی تو اس نے مجھے بیماری میں مبتلا کر دیا۔ میں نے شفا طلب کی تو اس