Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
7 - 99
میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر
عطا کر دے شرم و حیا یا الٰہی
			ہمیشہ کروں کاش پردے میں پردہ
			تُو پیکر حیا کا بنا یا الٰہی
لباس سُنّتوں سے مُزَیَّن رہے اور
عِمامہ ہو سر پر سجا یا الٰہی
			سبھی مُشت داڑھی و گَیسو سجائیں 
			بنیں عاشقِ مصطَفٰے یا الٰہی
ہر اِک  ’’ مَدَنی اِنْعام ‘‘ عطارؔ پائے
کرم کر پئے مصطفے یا الٰہی
٭…٭…٭
دن کا اعلان
	حضرتِ سیِّدُنا امام بیہقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی شُعَبُ الایمان میں نقل کرتے ہیں :  سرکارِ نامدار،  مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:  روزانہ صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اُس وقت دن یہ اعلان کرتا ہے:  اگر آج کوئی اچّھا کام کرنا ہے تو کرلو کہ آج کے بعد میں کبھی پلٹ کر نہیں آؤں گا۔ (شعب الایمان،  الحدیث:  ۳۸۴۰،  ج۳ ، ص۳۸۶ )