Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
66 - 99
اچھے اور برے کام جھوٹ کا بیان
جھوٹ کی تعریف: 
	خلافِ واقعہ بات کرنے کو  ’’ جھوٹ‘‘کہتے ہیں ۔  (1) 
	ہمارے معاشرے میں جھوٹ اتنا عام ہوچکا ہے کہ اب اسے مَعَاذَ اللہ برائی ہی تصور نہیں کیا جاتا۔ ایسے حالات میں بچوں کا اس سے بچنا بہت دشوار ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے ذہن میں بچپن ہی سے جھوٹ کے خلاف نفرت بٹھا دیں تاکہ وہ بڑے ہونے کے بعد بھی سچ بولنے کی عادت کو ہر حال میں اپناکررکھیں ۔
جھوٹ کی سزا: 
	اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے ارشاد فرمایا: جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو فرشتہ اس کی بدبو سے ایک میل دور ہو جاتا ہے۔  (2) 
	پیارے مدنی منو! دیکھا آپ نے کہ جھوٹ کی نحوست کتنی برُی ہے اسی طرح جھوٹ کے نقصانات بھی بہت ہیں ۔ چنانچہ،  
	مروی ہے کہ حضرت سیدنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ایک سفر پر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک شخص ملا جس نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام سے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں آپ کی صحبت میں رہ کر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی



________________________________
 - 1    حديقه نديه،  ج۲،  ص۲۰۰
 - 2    سنن الترمذی،  کتاب البروالصلة،  ج۳،  ص۳۹۲