٭… ناخُن کاٹنے کے مدنی پھول …٭
٭… جُمُعہ کے دن ناخن کاٹنا مُستَحَب ہے۔ اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے۔ (1)
٭… صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ مولانا امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ منقول ہے: جو جُمُعہ کے روز ناخُن تَرَشوائے (کاٹے) اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کو دوسرے جُمعے تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن تَرَشوائے (کاٹے) تو رَحمت آئے گی اور گُناہ جائیں گے۔ (2)
٭… ہاتھوں کے ناخُن کاٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شُروع کر کے ترتیب وار چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی) سَمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے۔ اب اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی) سے شروع کر کے ترتیب وار انگوٹھے سَمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ اب آخِر میں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے۔
٭… پاؤ ں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤ ں کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی) سے شُروع کر کے ترتیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤ ں کے انگو ٹھے سے شُروع کر کے چھنگلیا سَمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ (3)
________________________________
- 1 بهارِ شريعت، حصه ۱۶، ص۲۲۵
- 2 المرجع السابق، ص۲۲۶
- 3 المرجع السابق، ص۲۲۶ تا ۲۲۷