Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
41 - 99
دھلنے سے نہ رہے۔
٭… پھر دونوں ہاتھ تر کرکے ایک مرتبہ پورے سر کا مسح کیجئے۔
٭… پھر شہادت کی انگلی سے کانوں کے اندرونی حصے کا اور انگوٹھوں سے بیرونی حصے کا اور ہاتھوں کی پشت سے گردن کا مسح کیجئے۔
٭… پھر دونوں پیر ٹخنوں سمیت دھویئے،  پہلے دائیں پیر کو پھر بائیں پیر کو دھویئے،  دونوں پیر کی انگلیوں کے درمیان بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے خلال کیجئے ۔
٭… دائیں پیر کی چھوٹی انگلی سے خلال شروع کر کے بائیں پیر کی چھوٹی انگلی پر ختم کیجئے ۔
نوٹ:  مدنی منوں کو وضو خانے پر وضو کی عملی تربیت دیجئے اور پانی کے استعمال میں اِسراف سے بچنے کی تلقین کیجئے۔
	حجۃ الاسلام امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالی فرماتے ہیں : ’’ ہر ہر عضو دھوتے وقت یہ امید کرتا رہے کہ میرے اس عضو کے گناہ دھل رہے ہیں ۔ ‘‘ (1) 
٭… وضو کے بعد یہ دعا بھی پڑھ لیجئے (اول و آخر درود شریف) 
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ  الْمُتَطَھِّرِیْنَ  (2) 
تر جمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنا دے اور مجھے پاکیزہ رہنے والوں میں شامل کر دے۔



________________________________
 - 1    احیاء علوم الدین،  کتاب اسرار الطھارۃ،  ج۱،  ص۱۸۳
 - 2    المرجع السابق،  ص۱۸۴