عِبادات
وُضو
وضو کا طریقہ :
٭… پیارے مدنی منو! وضو کرنے کے لئے اونچی جگہ قبلہ رُو بیٹھنا مستحب ہے ۔
٭… وضو کرنے سے قبل اس طرح نیت کیجئے ’’ حکم الٰہی بجا لانے اورحصولِ ثواب کی نیت سے وضوکرتاہوں ۔
٭… وضو کرنے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہ پڑھنا سنت ہے۔
٭… ہوسکے تو بِسْمِ اللّٰہِ وَالحَمدُلِلّٰہ کہہ لیجئے کہ جب تک وضو باقی رہے گا آپ کے نامۂ اعمال میں نیکیاں لکھی جاتی رہیں گی۔
٭… اب تین تین بار دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک دھوئیں ، انگلیوں کا خلال بھی کیجئے۔
٭… سنت کے مطابق مسواک شریف کیجئے۔
٭… پھر تین بار کلیاں کیجئے ، روزہ نہ ہوتو غرغرہ کیجئے۔
٭… پھر تین بار ناک میں پانی چڑھائیے روزہ نہ ہوتو ناک کی جڑ تک پانی پہنچائیے اور الٹے ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے ناک بھی صاف کیجئے۔
٭… پھر تین بار چہرے کو اس طرح دھوئیے کہ پیشانی کی جڑ سے ٹھوڑی تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک پانی بہہ جائے۔
٭… پھر تین بار کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ اس طرح دھویئے کہ کہنیوں سے ناخن تک کوئی جگہ