جواب: (1) … حضور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم کاپکی ہوئی مرغی کی ہڈیوں کو جمع کرکے اللہ کے حکم سے زندہ کردینا۔ (1)
(2) … حضرت شیخ احمد بن نصر خزاعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بعد شہادت سولی پر تلاوتِ قرآنِ کریم کرنا۔ (2)
(3) … شیخ ابو اسحاق شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بغداد میں بیٹھ کر کعبہ معظمہ کو دیکھ لینا۔ (3)
سوال: کیا صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی ہیں اور ان سے بھی کرامات کا ظہور ہوا ہے؟
جواب: جی ہاں … صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان افضل الاولیا ہیں اور ان سے بھی کرامات کا ظہور ہوا ہے۔
سوال: صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی چند کرامات بیان کیجئے؟
جواب: (1) … امیر المومنین حضرت سیّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے روانہ کیے گئے اسلامی لشکر کی کلمہ طیبہ کی صدا سے قلعہ میں زلزلہ آنا۔ (4)
٭آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا جنازہ لے کر سلام کرنے سے روضۂ رسول کا دروازہ کھل جانا۔ (5)
(2) … امیر المومنین حضرت سیّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا قبر والے سے گفتگو کرنا۔ (6)
________________________________
- 1 بهجة الاسرار، ص۱۲۸
- 2 تاريخ بغداد، ج۵، ص۳۸۷
- 3 جامع كرامات الاولياء، ج۱، ص۳۹۲
- 4 ازالة الخفاء، مقصد دوم، ج۳، ص۱۴۸
- 5 التفسير الكبير، سورة الکهف، ج۷، ص۴۳۳
- 6 حجة الله علي العالمين، الخاتمة في اثبات کرامات الاوليا الخ، ص۶۱۲