(2) … قطبِ مدینہ حضرتِ سیِّدُنا ضیاء الدین احمدمدنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی۔
٭… ان کا مزارِ مبارک جنت البقیع میں ہے۔
(3) … حضرتِ سیِّدُناشمس العارفین خواجہ شمس الدین سیالوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭… ان کا مزار شریف پاکستان کے شہر ’’ سیال شریف ‘‘ میں ہے۔
(4) … حضرت پیرسید مہر علی شاہ گولڑوی حنفیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭… ان کا مزار شریف پاکستان کے شہر ’’ گولڑہ شریف ‘‘ میں ہے۔
(5) …حضرتِ سیِّدُنا شاہ عبداللطیف بھٹائی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭…ان کا مزار شریف پاکستان کے صوبہ باب الاسلام (سندھ) کے شہر ’’ بھٹ ‘‘ میں ہے۔
(6) … حضرتِ مولانا حسن رضاخان حسنؔ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔
٭… ان کا مزار شریف ہندکے شہر ’’ بریلی شریف ‘‘ میں ہے۔
(7) … حضرتِ سیِّدُنا امام بری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭…… ان کا مزار شریف پاکستان کے دار الحکومت ’’ اسلام آباد ‘‘ میں ہے۔
(8) … حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ شاہ غازی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭… ان کا مزار شریف پاکستان کے شہر ’’ باب المدینہ (کراچی) ‘‘ میں ہے۔
سوال: کیا موجودہ دور میں بھی کوئی یادگارِ اسلاف شخصیت ہے؟
جواب: جی ہاں ! … امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ موجودہ دور کی یادگارِ اسلاف شخصیت ہیں ۔
٭…٭…٭