| اسلام کی بنیادی باتیں جلد2 |
اَوْلِیَائے کِرَام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام سوال: ولیوں کے سردار کون ہیں ؟ جواب: تاجدارِ بغداد حضور غوثِ پاک سید عبد القادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی ۔ سوال: چند اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے نام بتایئے اور یہ بھی بتائیے کہ ان کے مزاراتِ مبارکہ کہاں ہیں ؟ جواب: جنت کے آٹھ دروازوں کی نسبت سے آٹھ اولیائے کرام کے نام اور مزارات یہ ہیں: (1) … حضرتِ سیِّدُنا خواجہ نظام الدین اولیا دہلوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔ ٭… ان کا مزارِ مقدس ہندکے شہر ’’ دہلی ‘‘میں ہے۔