سوال: سَیْفُ اللّٰہ (اللہ کی تلوار) کس صحابی کا لقب ہے؟
جواب : سَیْفُ اللّٰہ حضرت سَیِّدُنا خالد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کہتے ہیں ۔
سوال: اَسَدُ اللّٰہ (اللہ کا شیر) کس صحابی کو کہتے ہیں ؟
جواب : اَسَدُ اللّٰہ حضرت سَیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو کہتے ہیں ۔
سوال: سَیِّدُ الشُّہَدَاء کس صحابی کو کہتے ہیں ؟
جواب: سَیِّدُ الشُّہَدَاء ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا حضرت سَیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کہتے ہیں ۔
سوال: کیا قرآنِ مجید میں کسی صحابی کا نام آیا ہے؟
جواب: جی ہاں ! قرآنِ مجید میں ایک صحابی کا نام آیا ہے۔
سوال: قرآنِ مجید میں کس صحابی کا نام آیا ہے؟
جواب: حضرت سَیِّدُنا زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا نام قرآن مجید کے 22ویں پارے میں سورۂ احزاب کی 37ویں آیت میں آیا ہے۔
سوال: سب سے زیادہ احادیث کس صحابی سے مروی ہیں ؟
جواب: حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہیں ۔
سوال: بارگاہِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نعت گو شاعر صحابی کا نام بتائیں ؟
جواب: حضرت سَیِّدُنا حسان بن ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔
جس مسلماں نے دیکھا اُنہیں اِک نظر
اُس نظر کی بصارت پہ لاکھوں سلام