Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
32 - 99
صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان 
سوال:  عشرۂ مبشرہ سے کیا  مراد ہے ؟ 
جواب:  عشرۂ مبشرہ سے مراد وہ دس  (۱۰) صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ہیں جنہیں ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے دنیا میں ہی جنت کی بشارت دی۔
سوال:  عشرۂ مبشرہ میں کون کون سے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانشامل  ہیں ؟ 
جواب:  عشرۂ مبشرہ  (1) میں جو صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان شامل ہیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں : 
  (1)   سَیِّدُنا ابوبکر صدیق  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 	  (6)   سَیِّدُنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ   
  (2)   سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  	  (7)   سَیِّدُنا عبدالرحمن بن عو ف  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
  (3)    سَیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  	        (8)   سَیِّدُنا سعد بن ابی وقا ص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  
  (4)    سَیِّدُنا علی المرتضیٰ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 	  (9)   سَیِّدُنا سعید بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ   
  (5)    سَیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  	 (10)   سَیِّدُنا ابوعبیدہ بن جرا ح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  
سوال: 	مؤذنِ رسول کس صحابی کو کہتے  ہیں ؟ 
جواب : مؤذنِ رسول حضرت سَیِّدُنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کہتے  ہیں ۔



________________________________
 - 1    سنن الترمذی،  کتاب المناقب،  باب مناقب عبد الرحمن بن عوف۔۔ الخ،  الحدیث: ۳۷۶۸،  ۳۷۶۹،  ج۵،  ص۴۱۶،  ۴۱۷