Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
29 - 99
تِلاوتِ قرآن مجیدکے آداب
سوال:  قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے وقت کس رُخ  پر بیٹھنا چاہیے؟ 
جواب:  قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے وقت قبلہ رُخ ہونا چاہیے کہ یہ مستحب ہے۔
سوال:  تکیہ یا ٹیک لگا کر قرآنِ پاک پڑھنا کیسا ہے؟ 
جواب:  تکیہ یا ٹیک لگا کر قرآنِ پاک نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ سیدھا بیٹھ کر خشوع وخضوع کے ساتھ تلاوت کرنی چاہیے۔ 
سوال:  کیا قرآنِ مجید لیٹ کر پڑھ سکتے ہیں ؟ 
جواب:  جی ہاں ! قرآنِ مجید لیٹ کر بھی پڑھ سکتے ہیں جبکہ پاؤ ں سمٹے ہوئے ہوں ۔
سوال:  قرآنِ مجید کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے کیا پڑھنا چاہیے؟ 
جواب:  قرآنِ مجید کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے تَعَوُّذ  (یعنی اَعُوذُ بِاللّٰہ شریف) اور تسمیہ (یعنی بِسمِ اللّٰہ شریف)  پڑھنا چاہیے۔
سوال:  وہ کونسی جگہیں ہیں جہاں  قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے؟ 
جواب:  غسل خانہ اور نجاست کی جگہ  (مثلاً بیت الخلا) میں قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے۔
سوال:  قرآنِ مجید کی طرف پیٹھ یا پاؤ ں کرنا کیسا ہے؟ 
جواب:  قرآنِ مجید کی طرف پیٹھ یا پاؤ ں کرنا اَدب کے خلاف ہے،  ایسا نہیں کرنا چاہیے۔