جواب : سب سے پہلے توریت نازل ہوئی۔
سوال: توریت کس رسول پر نازل ہوئی؟
جواب : توریت حضرت سَیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل ہوئی۔
سوال: توریت کے بعد کونسی کتاب نازل ہوئی؟
جواب : توریت کے بعد زبور نازل ہوئی۔
سوال: زبور کس رسول پر نازل ہوئی؟
جواب : زبور حضرت سَیِّدُنا داؤ د عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل ہوئی۔
سوال: زبور کے بعد کونسی کتاب نازل ہوئی؟
جواب : زبور کے بعد انجیل نازل ہوئی۔
سوال: انجیل کس رسول پر نازل ہوئی؟
جواب : انجیل حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازل ہوئی۔
سوال: سب سے آخر میں کونسی آسمانی کتاب نازل ہوئی؟
جواب : سب سے آخر میں قرآنِ مجید نازل ہوا۔
سوال: قرآنِ مجید کس رسول پر نازل ہوا؟
جواب : قرآنِ مجید ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نازل ہوا۔
٭…٭…٭