Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
25 - 99
مُعجزاتِ  اَ نبیا ئے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام 
سوال: کس نبی عَلَیْہِ السَّلَام   نے چاند کے دو ٹکڑے کیے؟ 
جواب:  ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے۔ 
سوال: وہ کونسی آیت ہے جس میں چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا ذکر ہے؟ 
جواب:  اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ (۱)   (پ۲۷،  القمر: ۱) 
                               تر جمہ ٔ   کنز الایمان:  الایمان:  پاس آئی قیامت اور شق ہو گیا چاند۔ 
سوال: وہ کونسے نبی ہیں جن کے زمین پر ایڑیاں رگڑنے سے ”زم زم“ کا چشمہ پھوٹ پڑا؟   
جواب:  حضرت سیدنا اسماعیل  عَلَیْہِ السَّلَام  کے زمین پر ایڑیاں رگڑنے سے زم زم کا چشمہ پھوٹ پڑا۔ 
سوال: وہ کونسے نبی عَلَیْہِ السَّلَام   ہیں جنہوں نے پتھر پر عصا مار اتو بارہ چشمے پھوٹ پڑے؟ 
جواب: حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  نے پتھر پر عصا مار اتو بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔