اَ نْبِیائے کِرَامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
سوال: نبی کسے کہتے ہیں ؟
جواب: نبی اس انسان کو کہتے ہیں جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مخلوق کی ہدایت کے لئے وحی بھیجی ہو خواہ فرشتے کے ذریعے یا فرشتے کے بغیر۔
سوال: رسول کسے کہتے ہیں ؟
جواب: رسول کے لئے انسان ہونا ضروری نہیں بلکہ رسول فرشتوں میں بھی ہوتے ہیں اور انسانوں میں بھی اور بعض علما یہ فرماتے ہیں کہ جو نبی نئی شریعت لائے اسے رسول کہتے ہیں ۔
سوال: انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی تعداد بتائیے؟
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بے شمار انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام بھیجے اور وہی ان کی صحیح تعداد جانتا ہے۔
سوال: ابو البشر کس نبی کو کہا جاتا ہے؟
جواب: حضرت سیدنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو ابو البشر کہا جاتا ہے۔
سوال: کس نبی کے زمانے میں طوفان سے پوری دنیا غرق ہوئی؟
جواب: حضرت سیدنا نوح کے زمانے میں ۔
٭…٭…٭