Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
23 - 99
فَرِشْتے
سوال: چار مشہور فرشتے کون سے ہیں اور یہ کیا کام کرتے ہیں ؟ 
جواب:  چار مشہور فرشتے یہ ہیں :  
 (1) … حضرت جبرائیل  عَلَیْہِ السَّلَام 		 (3) … حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام 
 (2) … حضرت میکائیل  عَلَیْہِ السَّلَام 		      (4) … حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام 
	اور ان کے کام یہ ہیں :  
٭…  حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی وحی کو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام تک پہنچانا ہے۔
٭…  حضرت میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ رزق پہنچانا ہے۔
٭…  حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ قیامت کے دن صُور پھونکنا ہے۔
٭…  حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ رُوح قبض کرنا ہے۔
سوال: انسان کے ساتھ ہر وقت دو فرشتے ہوتے ہیں ان کوکیا کہتے  ہیں ؟ 
جواب: کراماً کاتبین۔
سوال: کراماً کاتبین کے ذِمّہ کیا کام ہے؟ 
جواب: لوگوں کی اچھا ئیوں اور برائیوں کو لکھنا۔
٭…٭…٭