سوال: نماز نہ پڑھنے کے کیا نقصانات ہیں ؟
جواب: نماز نہ پڑھنے کے نقصانات یہ ہیں :
٭ بے نمازی سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ناراض ہوتا ہے۔
٭ بے نمازی کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گی۔
٭ بے نمازی پر ایک گنجاسانپ مسلط کردیا جائے گا۔
٭ بے نمازی سے بروزِ قیامت سختی سے حساب لیا جائے گا۔
٭ جو جان بوجھ کر ایک نماز بھی چھوڑتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔
٭ نماز میں سستی کرنے والے کو قبر اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی۔
سوال: کیا بھول کر کھانے پینے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟
جواب: جی نہیں ! بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
سوال: روزہ کب فرض ہوا؟
جواب: روزہ 10 شعبان المعظم 2ہجری کو فرض ہوا۔
سوال: کیا روزہ رکھنے سے آدمی بیمار ہوجاتاہے؟
جواب: جی نہیں ! بلکہ حدیث ِ پاک میں ہے کہ ’’ روزہ رکھو صحت یاب ہو جاؤ گے۔ ‘‘ (1)
سوال: روزہ رکھنے کی کوئی فضیلت بیان کریں ؟
جواب: حدیث ِ پاک میں ہے جس نے ماہِ رمضان کا ایک روزہ بھی خاموشی اور سکون سے رکھا اس کے لئے جنت میں ایک گھر سرخ یاقوت یا سبز زبرجد کا بنایاجائے گا۔ (2)
________________________________
- 1 المعجم الاوسط، الحدیث۸۳۱۲، ج۶، ص۱۴۶
- 2 مجمع الزوائد، الحدیث:۴۷۹۲، ج۳، ص۳۴۶