ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سوال: کیا ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد کوئی نبی آئے گا؟
جواب: جی نہیں ! حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خَاتَمُ النَّبِیِّین ہیں ۔
سوال: خَاتَمُ النَّبِیِّیْن کا کیا مطلب ہے؟
جواب: اس کا مطلب ہے: تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی۔
سوال: حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کس عمر میں اعلانِ نبوت فرمایا؟
جواب: حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چالیس سال کی عمر میں اعلانِ نبوت فرمایا۔
سوال: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے سب سے زیادہ علم و اختیار کس نبی کو عطا فرمایا؟
جواب: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو۔
سوال: حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ مبارک سنتے ہی ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
جواب: درود شریف پڑھنا چاہیے۔
سوال: کیا ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سایہ تھا؟
جواب: جی نہیں ! ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سایہ نہیں تھا۔
٭…٭…٭